اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ورلڈ ایتھلیٹکس چمپئن شپ ، جیولین تھرو مقابلوں میں ارشد ندیم نے ملک کا نام روشن کردیا، جیولن87 اعشاریہ 82 میٹر دور پھینک کر چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں کم وسائل کے ساتھ پاکستان نے شاندار کامیابی حاصل کی واضح رہے کہ فائنل میں پہلی پوزیشن بھارتی نیرج چوپڑا نے حاصل کی ، دلچسپ بات یہ کہ جیولن مقابلے میں اکیلا پاکستانی اور 3 بھارتی ایتھلیٹ شامل تھے۔ پاکستان کی شاندار کامیابی پر ارشد ندیم کے گھر جشن مٹھایاں تقسیم کی گئیں،چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی کی مبارک باد 10 لاکھ دینے کا اعلان۔















