لاہور (نیوزڈیسک)ایشیا کپ کے لاہور میں ہونے والے میچز کے سلسلے میں قذافی اسٹیڈیم لاہورکے اطراف عارضی لائٹس نصب کردی گئیں۔ایونٹ کے تین میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جن کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔قذافی اسٹیڈیم لاہور اور نشتر پارک میں ضلعی انتظامیہ سمیت تمام اداروں کے اہلکار تیاریوں کو حتمی شکل دے رہے ہیں، سڑکوں پر عارضی لائٹس نصب اور جنگلوں پر رنگ و روغن کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ ایشیا کپ کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیپال کے درمیان 30 اگست کو ملتان میں کھیلا جائے گا۔