بڈاپسٹ(نیوزڈیسک) ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کے جیولن تھرو مقابلے کیلئے کوالیفائی کرلیا،میڈیارپورٹس کے مطابق ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کا ٹکٹ ہنگری میں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دوران شاندار تھرو کر کے حاصل کیا۔یادر ہے کہ پاکستان کے ارشد ندیم نے مسلسل دوسری مرتبہ اولمپکس مقابلوں کیلئے کوالیفائی کیا ، اس سے قبل ساف چیمپئن شپ میں شاندار تھرو کرکے انہوں نے ٹوکیو اولمپکس میں جگہ بنائی تھی۔














