کوپن ہیگن (نیوزڈیسک)ڈنمارک نے قرآن کی بے حرمتی پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق ڈینش وزیر انصاف پیٹر ہملگارڈ نے جمعہ کو جاری کئے گئے ایک بیان میں کہاکہ ہم مذہبی اہمیت کی چیزوں سے نامناسب سلوک پر پابندی کا بل پیش کریں گے جس کا مقصد خاص طور پر عوامی مقامات پر مذہبی چیزوں کی بےحرمتی کو روکنا ہے۔















