اہم خبریں

دوسراماڑی پیٹرولیم آزادی کپ پاکستان واپڈانے جیت لیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) دوسرے ماڑی پیٹرولیم آزادی کپ کا ٹائٹل پاکستان واپڈانے اپنے نام کر لیا،پاکستان ماڑی پیٹرولیم کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکت کا سامنا، فائنل میچ کے اختتام پر تقسیم انعامات کی رنگارنگ تقریب کا بھی انعقادکیا گیا،پاکستان واپڈا کو ونر ٹرافی اور بیس لاکھ روپے نقد انعام جبکہ پاکستان ماڑی پیٹرولیم کو رنر اپ ٹرافی کیساتھ پندرہ لاکھ روپے نقد انعام دیا گیا،فائنل میچ کو دیکھنے کے لیے شائقین ہاکی کی ایک بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود تھی ، تفصیلات کے مطابق دوسرے ماڑی پیٹرولیم آزادی کپ کا فائنل پاکستان واپڈااورپاکستان ماڑی پیٹرولیم کے درمیان لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم ہاکی اسٹیڈیم رالپنڈی میں کھیلا گیا جس میں پاکستان واپڈا نےپاکستان ماڑی پیٹرولیم کو دو کے مقابلے میں تین گولوں سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا،پاکستان واپڈا کی جانب سے عمر بھٹہ، توثیق ارشد اور سلمان رزاق نے ایک گول سکور کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا جبکہ ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے سفیان خان اور ارباز احمد نے ایک ایک گول سکور کیا ،فائنل میچ کو دیکھنے کے لیے شائقین ہاکی کی ایک بڑی تعدادلیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم ہاکی اسٹیڈیم راولپنڈی میں موجود تھی، فائنل میچ کے اختتام پر تقسیم انعامات کی رنگارنگ تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا ، تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین فوجی گروپ آف کمپنیز وقار احمد ملک ( ستارۂ امتیاز ) نے ونر ٹیم پاکستان واپڈا کو ٹرافی اور بیس لاکھ روپے نقد انعام دیا جبکہ ماڑی پیٹرولیم ٹیم کو رنرز اپ ٹرافی کے ساتھ پندرہ لاکھ روپے نقد انعام دیا گیا،آج کے میچ کو دیکھنے کے لیے سیکریٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن سید حیدر حسین، سابقہ ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی سیدہ شہلا رضا نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اولمپیئن ناصر علی ، اولمپیئن شہناز شیخ،شکیل عباسی بھی گراؤنڈ میں موجود تھے ماڑی پیٹرولیم آزادی کپ کو کامیاب بنانے میں آرگنائزنگ سیکرٹری کرنل محمد یامین کا اہم کردار رہا اپنے مختصر خطاب میں ایم ڈی ماڑی پیٹرولیم فہیم حیدر نے کہا کہ ماڑی پیٹرولیم کمپنی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ساتھ مل کر قومی کھیل ہاکی کی ترقی و ترویج میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔

متعلقہ خبریں