نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارتی ریاست اتر پردیش میں انتخابی مہم کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار دارا سنگھ کے منہ پر سیاہی پھینک دی گئی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بی جے پی رہنما دارا سنگھ اتر پردیش کے ضلع موو کے ایک قصبے میں پہنچے تھے اور انہوں نے ابھی اپنی مہم چلانا شروع کی ہی تھی کہ اس دوران ایک شخص نے ان پر سیاہی پھینک دی۔ سیاہی پھینکنے والا شخص فرار ہوگیا جبکہ موقع پر موجود لوگوں نے اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی ۔















