لاہور(نیوزڈیسک)ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ مذاہب اور مذہبی عبادت گاہوں پر حملے کسی طور قابلِ قبول نہیں۔بدھ کوایک بیان میں ن لیگ کی چیف آرگنائزرمریم نواز نے کہا کہ جڑانوالہ فیصل آباد میں پرتشدد واقعات کی پرزور مذمت کرتی ہوں۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی ریاست اقلیتوں کو مساوی حقوق اور تحفظ فراہم کرنے کی پابند ہے، ان کا کہناتھا کہ اشتعال انگیزی اور انتہاپسندی کسی کے حق میں نہیں۔















