لاہور(نیوزڈیسک)نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہورمیٹرو بس میں طلباء کے لئے مفت سفر کاا علان کردیا،نجی ٹی وی کے مطابق جمعرات کو نگراں وزیراعلیٰ نے میڈیا سے بات چیت میں کہاکہ ہم لاہورکی میٹرو بس میں تمام طلباء کے لئے مفت سفرفراہم کر رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ بہت جلد یہ سہولت اورنج ٹرین میں بھی مہیاکی جائے گی،محسن نقوی نے اس موقع پر اورنج ٹرین کے اسٹیشنزپر سہولیات کی عدم دستیابی پر اظہارناراضگی بھی کیا اور انتظامیہ کو ہدایت کی اسٹیشنز پر مسافروں کو سہولیات فراہم کی جائیں۔















