لاہور(نیوزڈیسک) سابق وزیراعظم میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں چرچ کی بے حرمتی، مسیحیوں کے گھر جلانے کے واقعات انتہائی قابل افسوس ہیں۔یہ ملک مسیحی برادری کے ووٹ سے بنا تھا، ایسے محسنوں کے ساتھ ایسارویہ انتہائی قابل افسوس ہے۔جمعرات کو جاری ایک بیان میں سابق وزیراعظم نے کہاکہ مسیحی برادری نے ملکی سلامتی اور دفاع کے لئے خون دیا ، ہم انکی یہ قربانیاں اور وطن کی خدمت ہرگز نہیں بھول سکتے۔















