اہم خبریں

عوام نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مستردکردیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز         )شہریوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مستردکردیا،ردعمل میں کہا حکومت ہمیں ایک ہی بارزہرکیوں نہیں دے دیتی ، روز روز مرنے سے بہتر ہے ہمیں پھانسی چڑھادیاجائے،پہلے ہی مہنگائی کاطوفان ہے،پٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے ہر چیز مہنگی ہوجاتی ہے،پیٹرول کی قیمت میں فی لٹر17روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 20روپے اضافہ کردیاگیا،پٹرول کی نئی قیمت 290 روپے 45پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت اضافے کے بعد 293روپے 40پیسے فی لٹرہوگئی،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز سے کرائے بڑھادیئے،جھگڑے معمول بن گئے

متعلقہ خبریں