دالبندین(نیوزڈیسک)صوبہ بلوچستان کے دالبندین ائیرپورٹ پر ایک سال کیلئے فلائٹ آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے،سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق دالبندین ائیرپورٹ کا رن وے نمبر 13/31 بند ہے اور یہ رن وے 6 اگست 2024 تک بند رہے گا۔سی اے اے کے مطابق نوٹم جاری کرکے ائیرلائنز کو دالبندین ائیرپورٹ کی بندش سے آگاہ کر دیا گیا ۔















