لاہور(نیوزڈیسک)استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی)نے انتخابی مہم کے لیے لائحہ عمل تیار کرلیاہے۔منگل کو پارٹی نے بتایا کہ انتخابی مہم میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)اورپاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی پالیسیوں کو بھرپور انداز میں تنقید کا نشانہ بنایاجائے گا،اس حوالے سے آج عشائیے میں آئی پی پی کے سربراہ جہانگیر ترین اپنے ساتھیوں کو پارٹی پالیسی سے آگاہ کریں گے،ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پارٹی چیئرمین جہانگیر ترین امیدواروں کواپنے حلقوں میں عوامی رابطہ مہم چلانے کی بھی ہدایت کرینگے۔















