اہم خبریں

نومئی مقدمات کی سماعت ، بشریٰ بی بی عدالت پہنچ گئیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کیخلاف 7مقدمات پر سماعت شروع،بشری بی بی عدالت پہنچ گئیں۔نو مئی واقعات کے حوالے سے درج مقدمات کی سماعت جسٹس محمد سہیل کر رہے ہیں ۔پروسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی مجرم ہیں اس لیے قید ہیں۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی وکیل نے جواب دیا کہ آپ کوبات کرنے کی کافی جلدی ہے جس پر جج نے استفسار کیا کہ کیا چیئرمین پی ٹی آئی شامل تفتیش ہیں جس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ وہ شامل تفتیش نہیں ۔ سماعت جاری ہے ۔

متعلقہ خبریں