اہم خبریں

پنجاب بھر کی جیلوں میں جشن آزادی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

لاہور(اے بی این نیوز     )پنجاب بھر کی جیلوں میں جشن آزادی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں پنجاب بھر کی جیلوں میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔تمام جیلوں میں تقریبات کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے افسران اور سیاسی شخصیات نے تقریبات میں شرکت کی۔جیل بلڈنگ پر چراغاں جبکہ جیلوں کے اندر جھنڈیوں سے سجاوٹ کی گئی۔جشن آزادی کے کیک سمیت میٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔ تقریبات کے اختتام پر ملکی سلامتی کے لئے دعائیں بھی کی گئیں۔

متعلقہ خبریں