اہم خبریں

کرا چی سے خیبر تک پورا ملک سبز رنگ میں تبدیل

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   )ہر طرف سبز رنگوں کی بہار، فضا میں ملی نغموں کی گونج،پاک سرزمین سے تجدید عہد کا دن،کرا چی سے خیبر تک پورا ملک سبز رنگ میں تبدیل، شہر شہر، قریہ قریہ سبز ہلالی پرچموں کی بہا ر ،عمارتوں کی سجاوٹ نے شہر وں کے رنگ ڈھنگ ہی بدل دیے ،ہر طرف چمکتے دمکتے برقی قمقمے پاکستان سے عقیدت کا اظہار ، قومی پرچم، جھنڈیاں، بانیانِ پاکستان کی تصاویر اور بینرز جگہ جگہ آویزاں ،،مختلف مقامات پر خصوصی تقریبات کا بھی اہتمام ،، ۔ پشاور ، جمرود باب خیبر اور لنڈی کوتل کے مقام پر آتش بازی ، نوجوانوں کا ڈھول کی تھاپ پر رقص ۔ اسلام آباد میں بھی آسمان مختلف رنگوں سے سج گیا، ایف نائن پارک میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں