اہم خبریں

ملک بھر میں بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ جشن آ زادی منایا جا رہا ہے

اسلام آباد (اے بی این نیوز     )اے وطن تو سلا مت رہے،تا قیا مت رہے ،،اہل وطن کو77واں جشن آ زادی مبا رک،، ملک بھر میں بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ جشن آ زادی منایا جا رہا ہے، ملک بھرکی مساجد میں ملکی ترقی،یکجہتی،امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں ، مزار اقبال پر پاک فوج کے دستے نے رینجرز کی جگہ گارڈز کے اعزازی فرائض سنبھال لیے ،کراچی میں مزار قائد پر بھی گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب، نیول اکیڈمی کےکیڈٹس نےمزار قائد پر اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھالے،،، دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا،ملک کی خوشحالی کیلئے دعائیں،، وفاقی دارالحکومت میں اکتیس جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔

متعلقہ خبریں