اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے صاف اور شفاف الیکشن کے لئے سینیٹ کمیٹی بنانے کا اعلان کر دیا۔نجی ٹی وی سے بات چیت میں صادق سنجرانی نے کہا کہ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے شفاف الیکشن کرانے ہیں، امید ہے وہ اپنی ذمہ داری پر پورا اتریں گے ۔ان کا کہناتھا کہ شفاف الیکشن کے لئے سینیٹ کمیٹی بناؤں گا، سینیٹ میں قائد ایوان اور اپوزیشن لیڈر کمیٹی کے رکن ہوں گے۔















