اہم خبریں

سندھ کے ہر ضلع میں صحت کے ادارے قائم کرینگے، بلاول بھٹوزرداری

سکھر(نیوزڈیسک)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے ہر ضلع میں صحت کے اداروں کے قیام کی کوشش کی،منگل کو وزیرخارجہ بلاول نے سکھر میں ایس آئی یو ٹی میڈیکل کمپلیکس اور بچوں کے اسپتال کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج ہمارے اسپتال ہمیں واپس مل گئے ہیں، سکھر کے چلڈرن اسپتال کا افتتاح کیا گیا ہے، سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورو لوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کا افتتاح بھی کیا گیا ہے، ان تمام اسپتالوں کے قیام سے عوام کو سہولت میسر آئے گی۔انہوں نے کہاکہ ہمارا خواب ہے کہ سندھ کے ہر ضلع میں میں میڈیکل کمپلیکس بنائیں، بلاول بھٹو نے کہاکہ بچوں کی شرح اموات میں کمی کے لیے مختلف اقدامات کیے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں