سکھر(نیوزڈیسک)وفاقی وزیرسید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے اسپتالوں کے دروازے ہر کسی کے لیے کھلے ہیں،ڈاکٹر ادیب رضوی کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ایس آئی یو ٹی کی بنیادرکھی،منگل کو ایس آئی یو کمپلکیس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرآبی وسائل سید خورشید شاہ نے کہاکہ سکھر میں2بڑےمیڈیکل کمپلیکس قائم کرنےپرہم سندھ حکومت کےشکرگزار ہیں،ایسے میڈیکل کمپلیکس عوام کی سہولت کے لئے قائم کیے گئے ہیں،عوام کو صحت کی سہولتوں کی زیادہ سے زیادہ فراہمی ہماراعزم ہے ،انہوں نے کہاکہ سندھ کے اسپتالوں کے دروازے ہر کسی کے لیے کھلے ہیں، ہم نہیں پوچھتے کہ آپ کے پاس کتنا پیسہ ہے؟ کونسی زبان بولتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے ایس آئی یوٹی کے ساتھ شراکت داری کی، شہریوں سے درخواست ہے پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں، شہریوں کے دروازے تک مفت علاج فراہم کرنا چاہتے ہیں،انہوں نے کہاکہ کراچی کے علاوہ سندھ کے دیگر علاقوں میں سینٹرز بننے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ خواہش ہےاسپورٹس یونیورسٹی کاقیام بھی عمل میں لایاجائے تا کہ ہماری نوجوان نسل کو کھیلوں کی بہتر سہولیات میسر آسکیں،خورشید شاہ نے کہاکہ تعلیم کےمیدان میں یونیورسٹیز کھولی گئی ہیں،تعلیمی میدان میں ہم مزید آگے بڑھیں گے اور تعلیمی شعبے میں جدت متعارف کرائینگے۔















