اہم خبریں

تربت،بارودی سرنگ کے دھماکے میں 7افرادجاں بحق

تربت(نیوزڈیسک)بلوچستان کے ضلع کیچ میں سڑک کنارے بارودی سرنگ کے دھماکے میں یونین کونسل چیئرمین سمیت 7افرادجاں بحق ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق پیر کی شب ضلع کیچ کے علاقے بالگترایک گاڑی کو سڑک کنارے بارودی سرنگ کے دھماکے سے نشانہ بنایاگیا،ذرائع کے مطابق دھماکہ ریمورٹ کنٹرول تھا ،دھماکے میں 7افرادجاں بحق ہوگئے،جاں بحق افرادمیں یونین کونسل کے چیئرمین بھی شامل ہیں،دھماکے کی اطلاع ملتے ہیں لیویز اہلکاروں سمیت قانون نافذ کرنےوالے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے۔

متعلقہ خبریں