کراچی( اے بی این نیوز )سندھ میں نگراں سیٹ اپ کی تیاریاں،رواں ہفتے سندھ اسمبلی اپنی آئینی مدت پوری کر لے گی نگران وزیر اعلی سندھ کے لیے نصف درجن سے زائد ناموں کی گونج سنائی دے ر ہی ہے،جی ڈی اے اور ایم کیو ایم نے نگراں وزیر اعلی کے ناموں پر اتفاق کر لیا ،سابق کمشنر شعیب صدیقی،سابق سیکرٹری خزانہ یونس دھاگہ اور ڈاکٹر صفدر عباسی اور جی ڈی اے اور ایم کیو ایم کے متفقہ امیدوار ہو سکتے ہیں ،پیپلز پارٹی کی جانب سے سابق چیف سیکریٹری ممتاز علی شاہ ،صدیق میمن اور سابق جسٹس مقبول باقر کا نام سامنے آیا ہے ،نگراں سیٹ اپ کے لیے ابھی تک باضابطہ طور پر وزیر اعلی سندھ اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ملاقات نہیں ہو ئیں















