اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں سے مطالبہ ہے کہ سیاست اور رویہ درست رکھیں، عوام روایتی سیاست سے بہت زیادہ تنگ آچکے ہیں۔پارلمینٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےوزیرخارجہ بلاول نے کہاکہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو ہمیں ایسی اپوزیشن جماعت ملی جنہیں نہ جمہوریت کی فکرتھی اورنہ ہی آئین کی ،انہوں نے کہاکہ نظر آ رہا ہے کہ اپوزیشن کوئی سبق نہیں سیکھ رہی، ان کی سیاست کا انداز وہی ہے،بلاول کا کہناتھا کہ ان کی سیاست کا انداز یہ ہے کہ یا میں کھیلوں گا یا کھیلنے نہیں دوں گا، اپوزیشن کی بھی ذمہ داری ہےکہ رویہ درست کرے۔















