اہم خبریں

سابق وزیر اعظم کو جس حالت میں رکھا گیا ہے بالکل نا مناسب ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    ) پی ٹی آئی کے راہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چیئر میں پی ٹی آئی سے ملاقات میں تاخیر کی وجہ فیصلے کے خلاف اپیل میں تاخیر کرانا تھی اور ان کی صحت دریافت کرنا اور ان کے ساتھ قانونی مشاورت کرنا تھا،نعیم حیدر ابھی اٹک سے لوٹے ہیں اور چئیر مین تحریک انصاف سے ملاقات کی ہےسرکاری وزرا نے کہا کہ چئیرمین تحریک انصاف کو جیل میں کوئی مسئلہ نہیں وہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ایک ملک کے سابق وزیر اعظم کو جس حالت میں رکھا گیا ہے بالکل نا مناسب ہےتنگ سیل ہے ، صفائی نہ ہونے کے برابر ہے اور وہیں ٹائلٹ ہے، چئیرمین تحریک انصاف کو سی کلاس سیل میں رکھا گیا ہے،میں نے اٹک جیل میں کچھ دن گزارے ہیں اس لیے مجھے بخوبی اندازہ ہے،جیل سے دو کلو میٹر دور تک دفعہ 144 نافذ ہے حریک انصاف کی کور کمیٹی نے مجھے کہا کہ اسکی مذمت کی جائے ،چئیرمین سے انکی فیملی، ڈاکٹر اور لیگل ٹیم کا ملنا انکا حق ہے۔

متعلقہ خبریں