اسلام آباد (اے بی این نیوز) اسیر کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ یوم الحاق پاکستان کشمیر کی تاریخ میں اہم ترین دن ہے، اس دن کشمیریوں نے حق کاعلم بلند کیا۔یوم الحاق پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ کشمیری ڈوگرہ دور سے ہی جہدوجہد آزادی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو بھی کشمیر میں کشمیریوں کے عزم کے سامنے گھٹنے ٹیکنا ہوں گے،آج بھی بھارتی فوج نے وادی میں مذہبی اجتماعات پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی فوج کشمیری نوجوانوں کو شہید کر رہی ہے اورگھروں میں گھس کر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہے۔