لاہور( اے بی این نیوز ) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی خفیہ مقدمات میں گرفتاری روکنے اور حفاظتی ضمانت کا سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کر دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے پنجاب حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔عدالت نے پرویز الہٰی کی خفیہ مقدمات میں گرفتاری روکنے اور حفاظتی ضمانت کا سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کر دیا، عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 11 اگست تک ملتوی کر دی۔















