اہم خبریں

نیلم حیات ملک (سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب) نے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا

لاہور( اے بی این نیوز    )نیلم حیات ملک (سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب) نے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی مذمت کی اور کہا کہ وہ تشدد اور توڑ پھوڑ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔ عمران خان کی گرفتاری کے بعد لاہور کی قیادت نے عوام کو کور کمانڈر کے گھر پر دھاوا بولنے کے لیئے اکسایا جس کے نتیجے میں پرتشدد واقعات رونما ہوئے۔ ان واقعات کی جتنی ذمت کی جائے کم ہے۔ فوج نے اس ملک کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ عمران خان کا فوج مخالف بیانیہ اس ملک کے مفاد میں نہیں لہذا وہ پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کرتی ہیں

متعلقہ خبریں