اہم خبریں

اسلام آباد کی سیشن عدالت نے فہیم خان اور کیپٹن ریٹائرڈ جمیل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

اسلام آباد (اے بی این نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج امیدعلی بلوچ کی عدالت میں علی حیدر گیلانی و دیگر کے خلاف سینیٹ الیکشن میں مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے وکیل سعدحسن اور تینوں ملزمان کے وکلاء پیش ہوئے جبکہ ملزمان علی حیدر گیلانی، کیپٹن ریٹائرڈ جمیل اور فہیم خان عدالت پیش نہیں ہوئے۔علی حیدر گیلانی کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرلی گئی جبکہ عدالتی عملے کے مطابق ملزمان فہیم خان اور کیپٹن ریٹائرڈ جمیل کےاپنی رہائشگاہ پر موجود نہ ہونے کے باعث وارنٹ کی تعمیل نہ ہوسکی۔ ملزم فہیم خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ منسوخی کی درخواست دائر کرتے ہوئےوکیلِ ملزم علی اسفند یار نےکہافہیم خان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا، ان سے رابطہ منقطع ہے۔عدالت نے فہیم خان کی ناقابلِ ضمانت وارنٹ منسوخی کی درخواست کو مسترد کردی اور ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کردیے۔عالت نے سینٹ الیکشن مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت 6 ستمبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں