اہم خبریں

جڑواں شہروں میں اب تک 27 ملی میٹر بارش ریکارڈ

راولپنڈی( اے بی این نیوز    )جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش ،موسم کوشگوار ہو گیا،محکمہ موسمیات کی پیشگی پشین گوئی پر واسا کو ہائی الرٹ کردیا گیا،منیجنگ ڈائریکٹر واسا محمد تنویر نے بتایا کہ ہیوی مشینری و سٹاف نشیبی علاقوں میں تعینات ہیں۔ محمکہ موسمیات کے مطابق جڑواں شہروں میں اب تک 27 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے،سید پور میں 6 ملی میٹر ، پی ایم ڈی 27، شمس آباد 18 ملی میٹر جبکہ چکلالہ میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے،نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ کٹاریاں کے مقام 5 فٹ جبکہ گوالمنڈی پل پر 4 فٹ ہے،کمیٹی چوک انڈر پاس کی ڈرینز کی واسا نے پہلے ہی صفائی کر دی تھی،کمیٹی چوک انڈر پاس میں ٹریفک رواں دواں ہے،نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے کے آپریشن کی ایم ڈی واسا خود نگرانی کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں