اہم خبریں

اسلام آباد سیشن کورٹ کا بڑا حکم، آئی جی اسلام آباد اوردیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کا حکم

اسلام آباد (  اے بی این نیوز    )اسلام آباد سیشن کورٹ نے گھر میں بغیر وارنٹ اوربغیر کسی جرم کے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے پر شہری کی درخواست پر آئی جی اسلام آباد اوردیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کا حکم دے دیا،پولیس کے اعلی حکام کے خلاف اندراج مقدمہ کا حکم ایڈیشنل سیشن جج امید علی بلوچ نے دیااسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون میں واقع ایک گھر کے ‏چوکیدار اختر علی نے غیر قانونی چھاپے پرپولیس کی جانب سے مقدمہ درج نا کرنے پر سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس میں آئی جی اسلام آباد ، ایس ایس پی سی ٹی ڈی اور ایس پی نوشیروان کو نامزد کیا گیا درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سیکٹر ایف سیون میں واقع شہرام تراکئی کے چچا محمد علی تراکئی کے گھر پر 22 جون 2023 کو رات کچھ لوگ آئے جو پولیس کی وردی میں ملبوس تھے جنہوں نے بغیر وارنٹ اور بغیر کسی جرم کے چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا جبکہ گھر کا مالک اور اس کے اہل خانہ حج کی ادائیگی کے لیے مکہ میں تھے درخواست میں کہا گیا کہ پولیس نے گھرمیں توڑ پھوڑ کی دو ملازموں پر تشدد بھی کیا پورے گھر کے سی سی ٹی وی کیمرے اور دروازے، الماری اور تالے اوزاروں سے توڑ دیے گئے سیف کے اندر سے طلائی زیورات، چالیس لاکھ روپے، فون اور لیپ ٹاپ لوٹ لئے

متعلقہ خبریں