راولپنڈی( اے بی این نیوز )سستی گاڑی خریدنے کے لیے کچے کے علاقہ میں جا کر اغواء ہوجانے والے 02 شہری بازیاب،سی پی اوسید خالد ہمد انی نے بازیاب مغویوں سے ملاقات کی اور انہیں بحفاظت بازیابی پر مبارکباد دی،دونوں شہری گوجرخان کے رہائشی اور آپس میں دوست ہیں، حافظ احسان اور نزاکت علی گاڑیوں کی خریدوفروخت کا کام کرتے ہیں، شہری ایک ماہ قبل سوشل میڈیا پر سستی گاڑی کا اشتہاری دیکھ کر کچے کے علاقہ میں پہنچے تھے،اغواء کار شہریوں کو محبوس رکھ کر لواحقین سے دو کروڑ روپے، آئی فونز، مہنگی گھڑیوں کا مطالبہ کرتے رہے،لواحقین کی جانب سے معاملہ کی اطلاع پر راولپنڈی پولیس اورسندھ پولیس کے کوآرڈنیشن سے مغویوں کو بازیاب کروالیا گیا، بازیاب مغویوں نے سی پی اوسید خالد ہمدانی،پنجاب اورسندھ پولیس کا شکریہ ادا کیا،بازیاب مغویوں نے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ کوئی شہری سستی گاڑی کا اشتہار دیکھ کر کچے کے علاقے میں نہ جائے۔















