کراچی ( اے بی این نیوز )سندھ میں آئندہ ہفتے سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان،بارشوں کا نیا سلسلہ خلیج بنگال سے پاکستان میں داخل ہوگا ، 20 سے 22 جولائی کےدرمیان مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ متوقع،اسلام آباد میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ آ ج بارش کی پیشگو ئی،بالائی علاقوں میں بھی چند مقا مات پر موسلادھار بارش ، محکمہ موسمیا ت کی کشمیر، خطہ پوٹھوہار، اورجنوبی پنجاب میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ،تمام اضلاع کے افسران بارش کے فوری بعد نکاسی آب کو یقینی بنائیں۔۔نشیبی علاقوں یا دریاؤں کے پاٹ میں رہائش پذیر افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہو نے کی ہدایت، پی ڈی ایم اےنے ہنگا می صورتحا ل کا الر ٹ جا ری کر دیا















