لاہور ( اے بی این نیوز )پرویزالہٰی کی رہائی کی روبکار پر عمل نہ کرنے پر ڈی آئی جی اینٹی کرپشن کورٹ میں طلب،عدالت نے ریما رکس میں کہا ڈی آئی جی جیل خانہ جات 19جولائی کو پیش ہوں، انہیں علم ہوناچاہیے کہ سپرٹنڈنٹ جیل نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی ہے۔ سپرٹنڈنٹ جیل نے عدالت کو بتایا کہ ہم عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کا سوچ بھی نہیں سکتے، بس روبکار پر فیصلے میں ابہام کی وجہ سے عملدرآمد رکا،پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کا معاملہ،،سابق وزیر اعلی پرویز الہی کے 10 شریک ملزمان کی عبوری ضمانت میں 4 اگست تک توسیع ۔۔تفتیش مکمل نہیں ہوئی مہلت دی جائے تفتیشی افسر کی استدعا،عدالت نے آئندہ سماعت تک تفتیش مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔















