اہم خبریں

ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.33 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )مہنگا ئی کا جن بے قا بو ، ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.33 فیصد کا اضافہ ،ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے،مہنگائی کی مجموعی شرح 28.96 فیصد ریکارڈ ،ایک ہفتے میں 21 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور 11 کی قیمتوں میں کمی ہوئی،چینی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 89 پیسے کا اضافہ ،20 کلو آٹے کا تھیلا 116 روپے 28 پیسے مہنگا ،فی درجن انڈوں کی قیمت میں 3 روپے 29 پیسے کا اضافہ ہوا، چاول، ماچس، تازہ دودھ، دال ماش، ہڈی والا گوشت اور آلو بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل، ٹماٹر 4 روپے فی کلو،پیاز 3 روپے فی کلو سستا ،ایل پی جی کی فی کلو قیمت 37 روپے کم ہوئی ۔

متعلقہ خبریں