لاہور ( اے بی این نیوز )دریائے ستلج میں سیلاب درمیانے سے نچلے درجے پر آ گیا،پی ڈی ایم اے کے مطابق گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کی آمد74ہزار کیوسک جبکہ اخراج 74ہزار کیوسک ہے، دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر بھی نچلے درجے کا سیلاب،دریائے راوی ، چناب اور جہلم میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے،ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی کے مطابق صوبائی کنٹرول روم سے تمام دریاؤں میں پانی کے بہاو کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے















