اہم خبریں

الیکشن کمیشن نے ووٹ کے اندراج، کوائف کی درستگی ، اخراج اور منتقلی کی تاریخ میں توسیع کر دی

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )الیکشن کمیشن نے ووٹ کے اندراج، کوائف کی درستگی ، اخراج اور منتقلی کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے، اب اندراج ووٹ ، اخراج و درستگی ووٹ کی آخری تاریخ 20 جولائی 2023ء ہے۔ اعلامیہ کے مطابق ووٹ سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کریں۔ ووٹ کا اندراج شناختی کارڈ پر د مستقل یا عارضی پتہ میں سے کسی ایک پر کروایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں