اہم خبریں

پاک افغان طورخم بارڈر سے افغان شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

پشاور(اے بی این نیوز) پاک افغان طورخم بارڈر سے افغان شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز طورخم بارڈر سے 3790 افغان شہری اپنے ملک روانہ ہوئے، حمزہ بابا ہولڈنگ سینٹر، لنڈی کوتل سے سب سے زیادہ ایک ہزار 834 افغان شہری افغانستان واپس بھیجے گئے۔

جمعہ خان کیمپ سے 838، اضا خیل کیمپ سے 448 افغان شہریوں کی وطن واپسی مکمل ہوئی، جبکہ کوہاٹ کیمپ سے 329، نوشہرہ کیمپ سے 171 افغان شہری اپنے ملک روانہ ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ناگمان کیمپ سے 135، ہری پور کیمپ سے 18 افغان شہری افغانستان واپس بھیجے گئے، اس کے علاوہ صوابی سے 8 اور ضلع خیبر جمرود سے 9 افغان شہریوں کی واپسی عمل میں آئی۔
مزید پڑھیں: وفاقی آئینی عدالت نے پیرسوہاوہ مونال ریسٹورنٹ گرانے کا فیصلہ کالعدم کردیا

متعلقہ خبریں