لاہور(اے بی این نیوز)بابراعظم کی قیادت میں قومی ٹیسٹ ٹیم آج اسلام آباد سےویسٹ انڈیز روانہ ہوگی۔
پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی، ہفتے کو دو روزہ میچ کھیلنے کے بعد اتوار کو پاکستانی کھلاڑیوں نے آرام کیا۔
دوسری جانب پی سی بی نے سابق انٹر نیشنل منصور امجد کو عبدالسعد کی جگہ پاکستان ٹیم کا فیلڈنگ کوچ مقرر کیا ہے، ابتدا میں پی سی بی نے شین میکڈرمٹ کا تقرر پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ کیا تھا لیکن انہوں نے آسٹریلیا پہنچ کر اپنا استعفیٰ بھیج دیا حالانکہ ان کا سامان اب بھی لاہور میں موجود ہے۔
ٹیم انتظامیہ میں منصور امجد کے علاوہ کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، سرفراز احمد ہیڈ کوچ، اسد شفیق بیٹنگ اور عمر گل بولنگ کوچ ہیں۔
پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ میں بابر اعظم کپتان، شان مسعود، امام الحق، اذان اویس ، عبداللّٰہ فضل، سلمان علی آغا، غازی غوری اور محمد رضوان، ساجد خان، علی عثمان، عامر جمال، محمد علی، محمد عباس، عبید شاہ، اویس ظفر اور خرم شہزاد بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: پاک افغان طورخم بارڈر سے افغان شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری















