اہم خبریں

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے مسلم لیگ ( پنجاب ) کے صدر اویس لغاری کی ملاقات

اسلام آباد(اے بی این نیوز     )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے مسلم لیگ (ن )پنجاب کے صدر اور سابق پارلیمنٹرین اویس لغاری نے جمعرات کو یہاں اسلام آباد میں ملاقات کی۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔اویس لغاری نے وزیرِ اعظم کو آئی ایم ایف کے معاہدے پر مبارکباد پیش کی اور انکی قیادت میں معاشی ٹیم کی ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔اویس لغاری نے وزیرِ اعظم کو غریب دوست بجٹ اور معاشی مشکلات کے باوجود بجٹ میں عوامی فلاحی منصوبوں کی شمولیت پر بھی وزیرِ اعظم کو خراج تحسین پیش کیا

متعلقہ خبریں