اہم خبریں

پی سی بی کی نئی مینجمنٹ کمیٹی تشکیل، ذکا اشرف چیئرمین مقرر

لاہور(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی نئی مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دے دی، ذکاء اشرف کمیٹی کے چیئرمین مقرر کردیے گئے۔وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے مینجمنٹ کمیٹی بنانے کی منظوری دی۔حکومت نے پی سی بی کے چیف الیکشن کمشنر احمد شہزاد فاروق رانا کو عہدے سے ہٹادیا۔محمود اقبال خاکوانی کو پی سی بی کا نیا چیف الیکشن کمشنر مقرر کردیا گیا۔نئی مینجمنٹ کمیٹی 4 ماہ کےلیے بنائی گئی ہے جو کرکٹ بورڈ کے آئی سی سی سمیت دیگر امور دیکھے گی۔10 ارکان پر مشتمل اس نئی مینجمنٹ کمیٹی میں چیئرمین ذکا اشرف کے علاوہ کلیم اللّٰہ خان، اشفاق اختر، مصدق اسلام، عظمت پرویز، ظہیر عباس، خرم سومرو، خواجہ ندیم، مصطفیٰ رمدے اور ذولفقار ملک شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں