اہم خبریں

بنگلہ دیش کے صدر شہاب الدین سے مکہ، منیٰ اور مدینہ میں اچھی ملاقاتیں ہوئیں، صدر ڈاکٹر عارف علوی کا ٹویٹ

اسلام آباد( اے بی این نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے صدر شہاب الدین سے مکہ، منیٰ اور مدینہ میں اچھی ملاقاتیں ہوئیں۔یہ بات انہوں نے پیر کو ایک ٹویٹ میں کہی۔ صدر مملکت نے اس موقع پر سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ روضہ رسول کے پاس سفید رنگ کے لباس میں ملبوس میرے بچپن کے دوست سلمان رحمان ہیں جو اب بنگلہ دیش میں رکن پارلیمنٹ، وزیر اور مشیر ہیں، ہماری ملاقات 60 سال بعد ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کی نعمتیں ہمارے تعلقات کے لئے حیرت انگیز کام کریں گی۔

متعلقہ خبریں