اسلام آباد(اےبی این نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آج شام چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، جبکہ مری، گلیات، راولپنڈی، چکوال اور جہلم میں بھی چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔
پشاور، دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، کرم، کوہاٹ اور وزیرستان میں بھی بارش کا امکان ہے۔
پنجاب کے مختلف علاقوں لاہور، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، گجرات، قصور، شیخوپورہ، ساہیوال، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، جھنگ اور اوکاڑہ میں بھی بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، ٹھٹھہ، سانگھڑ، دادو، تھرپارکر، عمرکوٹ اور میرپورخاص میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔
بلوچستان کے اضلاع آواران، خضدار، قلات اور ژوب میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، جبکہ بارکھان، موسیٰ خیل اور کوہلو میں بھی بارش متوقع ہے۔
ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور حبس رہنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پمپس کو ایندھن کی سپلائی محدود کردی















