اسلام آباد ( اے بی این نیوز )لاء اینڈ جسٹس کمیشن کا ملکی آبادی سے متعلق کانفرنس کرانے کا فیصلہ،دو روزہ کانفرنس 14 اور 15 جولائی کو سپریم کورٹ عمارت میں ہوگی ، افتتاحی اور اختتامی تقاریب میں چیف جسٹس عمرعطابندیال شرکت کریں گے،دیگر سیشنز میں سپریم کورٹ کے ججز شرکت کریں گے،، کانفرنس میں اعلی عدلیہ کے ججز،بین الاقوامی ماہرین اور سفارتکار بھی مدعو ہیں۔















