لاہور ( اے بی این نیوز )استحکام پا کستان پارٹی کی قیادت سیاسی محاذ پر متحرک ،،جہانگیر ترین کے وطن واپسی کے بعد ملک بھر میں سیاسی رابطے ،پرویزخٹک گروپ سے پھر رابطہ ،جہانگیر ترین کے دورہ پشاور بھی متوقع،پنجاب کے30سے زائد سابق ارکان اسمبلی اور رہنما وں کی پارٹی میں شمولیت کا امکان ۔ معاملات کو حتمی شکل دید ی گئی ،،جہانگیر ترین ،علیم خان آئندہ چند روز میں لاہور ،اسلام آباد ،کراچی میں بھی اہم ملاقاتیں کریں گے،، پارٹی کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن کے لئے تمام قانونی ضابطے اوردستاویز ات بھی مکمل ۔ قیا دت کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی جائے گی۔















