اہم خبریں

ماہ جون میں مہنگائی میں 0.26 فیصد کی معمو لی کمی ہو ئی ،ادارہ شماریات

اسلام آباد (اے بی این نیوز)گزشتہ سال ، ملک میں مہنگا ئی کا راج ،، عوام پستے رہے، مہنگا ئی کی چکی چلتی رہی،،ماہ جون میں مہنگائی میں 0.26 فیصد کی معمو لی کمی ،ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے،گزشتہ مالی سال مہنگائی کی مجموعی شرح 29.18 فیصد رہی،،ماہ جون میں شہروں میں مہنگائی کی شرح میں 0.10 فیصد کا اضافہ ہوا،دیہی علاقوں میں میں 0.76 فیصد کی کمی ہوئی،گندم کا آٹا 90 فیصد تک مہنگا ہوا ،چاول کی قیمت میں 73 فیصد ،،مرغی 58 فیصد اور دال مونگ 50 فیصد سے زائد مہنگی ہوئی،، ایک سال میں سگریٹ کی قیمت میں 129 فیصد سے زائد کا اضافہ،،چائے 113 فیصد سے زائد مہنگی ہو ئی۔

متعلقہ خبریں