نمروز ( اے بی این نیوز )افغانستان کے جنوب مغربی صوبے نمروز میں حکام نے بتایا کہ ایرانی سرحدی سکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے کم از کم 6 شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔افغان میڈیا نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایرانی سرحدی محافظوں نے افغان شہریوں پر فائرنگ کی جو غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ یہ واقعہ ہفتے کی رات دیر گئے پیش آیا، جس میں چار افغان شہریوں کی جانیں گئیں جن کا تعلق ملک کے شمالی علاقوں سے تھا۔ایک اور ذریعے نے بتایا کہ واقعے میں چھ افراد ہلاک ہوئے، اور زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔جنوب مغربی صوبے نمروز میں طالبان حکام نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔















