اہم خبریں

سپریم کورٹ میں مقدمہ دائر کرنے کے حوالے سے سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے وضاحتی بیان جاری کردیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل متعلق میرا موقف نیا نہیں، 2015 میں بھی رائے تھی کہ سویلینز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل نہیں ہو سکتا، میری درخواست کو ذاتی یا خانگی معاملات کے تحت قرار دینے والے یا مجھ سے ناواقف ہیں یا گمراہ کر رہے ہیں، میری درخواست چیئرمین پی ٹی آئی کی حمایت میں نہیں،حامد خان سے میری رفاقت چھیالیس برس پرانی ہے، جوسابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے وضاحتی بیان جاری کر تے ہو ئے کہاحامد خان سے ان درخواستوں بارے کوئی مشورہ نہیں ہوا، چیئرمین سے میری گزشتہ 50 سال سے کوئی ملاقات نہیں، 15 سال پہلے عمران خان سے ملاقات ایک شادی میں ہوئی تھی، میری درخواست مفاد عامہ میں دائر کی گئی۔

متعلقہ خبریں