اسلام آباد (اے بی این نیوز )قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے اسلحہ لائسنس نے پنجاب میں بھی غیر ممنوعہ بور اسلحہ کے لائسنس کے اجراء کی اجازت دینے کی سفارش کردی،قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے اسلحہ لائسنس کا چیئرمین سید غلام مصطفیٰ شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں اسلحہ لائسنز کے سے متعلق معاملہ زیر بحث آیا، چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ کمیٹی بنانے کامقصد صرف یہ تھاکہ چیزیں آگے لے کر چلنی ہیں،ہمیں ون ونڈو آپریشن کی طرف جانا چاہئے،رکن کمیٹی سردار ریاض محمود مزاری نے کہا کہ ہمارے علاقے میں لاء اینڈ آرڈر کامسئلہ ہے،ہم نے یہ تحفظ کے لئےلینا ہے،بدمعاش تو ہر جگہ سے اسلحہ لے لیتا ہے،ہماری طرف بیس بیس بندے ڈکیتی کے لئے آتے ہیں،رولز ریلیکس کرنے چاہئیں،ہمارے پاس پنجاب میں ایک پستول کا لائسنس نہیں بنتا،پانچ سال سے اسمبلی میں شور مچا رہا ہوں کچھ نہیں ہو رہا،ہماری طرف ہر طرف کڈنیپنگ ہورہی ہے،حکومت لائسنس نہیں دیتی۔وزارت داخلہ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ رولز میں صوبے کے لائسنس کو آل پاکستان کردیا گیاہے،ہم نئے ڈیلزر لےکر آئیں گے،اخبار میں اشتہار چھپے گا جنہوں نے ڈیلرز شپ لینی ہوگی وہ اپلائی کریں گے، پانچ سال کے اندر اسلحہ لائسنس رینیو کرایا جاسکتا ہے۔















