اہم خبریں

مرتضیٰ وہاب کی میئر کراچی کی تقرری کا نوٹیفکیشن سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

کراچی(نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن کی جانب سے مرتضیٰ وہاب کی میئر کراچی کی حیثیت سے تقرری کا نوٹیفکیشن سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔درخواست گزار محمد عامر کی جانب سے مرتضیٰ وہاب کی میئر کراچی کی تقرری کا نوٹیفکیشن سندھ ہائیکورٹ میںچیلنج کیاگیا،درخواست گزار نے آئینی درخواست میں مؤقف اپنایا کہ مرتضیٰ وہاب کو الیکشن لڑنے کے لیے جو قانون بنایا وہ آئین سے متصادم ہے، مرتضیٰ وہاب کے انتخاب کے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، معاملے کی فوری نوعیت کے پیش نظر 20 جون کو درخواست پرسماعت کی جائے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ مرتضیٰ وہاب کی میئرکی حیثیت سے تقرری کا نوٹیفیکیشن معطل کیا جائے۔درخواست میں سندھ حکومت، الیکشن کمیشن، صوبائی الیکشن کمیشن اور مرتضیٰ وہاب کو فریق بنایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں