اہم خبریں

وفاقی وزیر ساجد حسین طوری کا جامشورو کول مائینز حادثہ کا سخت نوٹس

اسلام آباد (اے بی این نیوز    ) ضلع جامشورو کی تحصیل سیہون شریف کے قریب لاکھڑا کول مائینز میں حادثے کے دوران قبائلی ضلع کرم سے تعلق رکھنے والے دو مزدور بھائی دب کر جاں بحق ہوگئے ۔ریسکیو حکام کے مطابق لاکھڑا کول مائینز میں کوئلے کی کھدائی کا کام کرتے ہوئے رسی ٹوٹنے سے پیش آیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ گوہر اللہ آف فتح گروپ کی مختص شدہ زمین پر پیش آیا۔ جو کہ عرصہ دراز سے متنازعہ تھی۔ مذکورہ مالکین کو کام کرنے سے روکا گیا تھا اور کیس سندھ ہائی کورٹ اور نیب اور دوسرے سرکاری محکموں میں زیر تفشیش ہے۔ وفاقی وزیر نے رنج وغم کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ گھرانوں کے دکھ کا اندازہ ہے اور انشاء اللہ جلد لواحقین کے بیوی بچوں کو انصاف فراہم کریں گے۔ اور اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کو مکمل تحقیقات کا حکم دیا ہے اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ خبریں