اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تعیناتی کا رانا مقبول کی زیر صدارت کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی نے پشاور ہائی کورٹ کے ایڈہاک ججز کو مزید ایکسٹینشن کی جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی سفارش مسترد کردی پشاور ہائی کورٹ کے ایڈہاک جج جسٹس فضل سبحان کی مدت میں توسیع مسترد کردی کمیٹی نے پشاور سے جسٹس شاہد خان اور ڈاکٹر خورشید کی مدت میں بھی اضافہ نہیں کیا
نیزکمیٹی نے بلوچستان ہائی کورٹ کے پانچوں ججز کی جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی سفارش پر مستقل کرنے کی منظوری دے دی مستقل کئے گئےججز میں جسٹ اقبال احمد کاسی اور شوکت علی رخشانی شامل ہیں
جسٹس گل حسن ترین،جسٹس محمد عامر نواز رانا اور جسٹس سردار احمد حلیمی بھی شامل ہیں















